فلسطین ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: مقررین

اسلام آباد(صباح نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں’’بیت المقدس کی اہمیت اور مسئلہ فلسطین کے حل میں پاکستان اور سعودی عرب کاکردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے کہا ہے کہ فلسطین تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، القدس پراسرائیلی قبضہ کو امریکہ کی طرف سے تسلیم کیا جانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جو کہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کے وہاں قیام کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مغموم کیاہے،امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرناہو گا اور صرف زبانی فیصلوں اور مذمت کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، یروشلم اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی دارالخلافہ ہے۔ سیمینار کا انعقاد اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں ہوا جس میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی، سعودی سفیر نواف المالکی سمیت یمن انڈونیشیا اور مصر کے سفراء بھی شریک تھے جبکہ قائد ایوان بالا سینیٹرظفرالحق ، سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز ، سینیٹر سحر کامران، مولانا طاہر اشرفی، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی،صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش ، اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدور، جامعہ کے عرب ممالک اور پاکستانی فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہاکہ فلسطینی عوام مسلم دنیا کی طرف سے یکجہتی پر مشکور ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطین کے مسئلہ کو اولین ترجیح جاناہے اور آج بھی کئی ہزار فلسطینی سعودی عرب میں اپنے ملک کی طرح رہ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...