کوئٹہ: شہدائے پولیس کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے کا انکشاف

Dec 15, 2017

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں پولیس کے شہدا کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایک گروہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس شہدا کے نام پر چندہ اکٹھا کر رہا ہے۔ گروہ کا شہدا کے ورثا اور پولیس سے کوئی تعلق نہیں۔ شہری چندہ جمع کرنے والے شخص یا گروہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔

مزیدخبریں