لندن /اسلام آباد(صباح نیوز)برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی بحران اور اقتصادی مشکلات پر تشویش کے باعث کرنسی کی قدر تیزی سے گررہی ہے، سٹاک مارکیٹ تسلسل سے مندی کا شکار ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور اقتصادی پالیسیوں کے استحکام پر پھیلی بے یقینی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکال لیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بدعنوانی کے الزامات میں نااہلی کے بعد سے پاکستان ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل خرابی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ پاکستانی برآمدات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں کمی آئی ہے۔
پاکستان میں سیاسی بحران کے باعث کرنسی کی قدر گر رہی ہے، برطانوی اخبار
Dec 15, 2017