اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استبول میں او آئی سی کا ہنگامی سربراہ اجلاس شلغم سے مٹی جھاڑنے کے مصداق ثابت ہوا ، اعلامیہ میں عالمی برادری پر القدس کو فلسطینی دارلحکومت تسلیم کرنےکیلئے زور دینے کیساتھ ساتھ دو ٹوک واضح کر دینا چاہیئے تھا کہ تمام ممالک القدس کو پہلے سے فلسطینی دارلحکومت تسلیم کرتے ہیں ، جن مسلم ممالک کے اسرائیل کیساتھ تعلقات ہیں اُنہیںفلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کیمطابق حل ہونے اور فلسطینیوں کو اُنکے حقوق کی ادائیگی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلا ن کرنا چاہیئے تھا، نگہبان رسالت و نبوت حضرت ابو طالب ؑ نے رسالت مآب کا تحفظ و پاسبانی و پاسداری کرکے دنیائے انسانیت پر احسان عظیم کیا ،اپنی جان و اولاد مال رسول خدا کے تحفظ کیلئے نچھاور کردی ،شعب ابی طالب میں ہر قسم کی مشکلات کو برداشت کرنا گوارا کیا مگر رسالتمآب ؐ پرکوئی آنچ نہیں آنے دی۔اس امر کا اظہار اُنہوں نے عالمگیر ایام الحزن کی مناسبت سے نگہبان رسالت حضرت ابو طالب ؑ کی وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جو جمعہ کو دنیا بھر کیطرح پورے پاکستان میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔