سی ڈی اے میں 23افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری

اسلام آباد( وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) میںبڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے،شعبہ ایچ ا?ر ڈی کی جانب سے گریڈ 18کے 9،گریڈ 17کے 9اور گریڈ 16کے 5 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے غلام حفیظ کے معطلی کے احکامات واپساور تعیناتی کے منتظر ایڈمن آفیسرکرامت اللہ کو معطل کردیاگیا۔گزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آرڈی سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18کے سید بادشاہ کو ڈائریکٹرڈبلیواینڈ ایس سے کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر ای اینڈ ایم (ڈیویلپمنٹ )،گریڈ 18کے سید منصور شاہ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ فل پراجیکٹ سے کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر روڈز (نارتھ)،گریڈ 18 کے وقاض فریدکو ڈائریکٹر ڈائریکٹر روڈز (نارتھ)سے کرنٹ چارج پرڈائریکٹرپراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ فل،گریڈ 18کے عبدالرئوف کو ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو ایچ ا?رڈی کو رپورٹ کرنے،گریڈ 18کے طاہر محمودڈائریکٹر بری امام کمپلکس سے کرنٹ چارج پرپر اجیکٹ ڈائریکٹر سیکٹر ا?ئی پندرہ،کرنٹ چارج پر موجودگریڈ 18کے حکیم شاہ کو ڈائریکٹرکیو ایس سے ڈائریکٹر کنٹریکٹس،گریڈ 18کے اخلاق احمد کوڈی ڈی ای اینڈ ایم کیو ایس سے ڈی ڈی مکینیکل ون ،تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے میاں عرفان کوڈی ڈی (ای اینڈ ایم )فیصل مسجد،گریڈ 18کے کاشف ا?فریدی سے ڈی ڈی روڈز اضافی چار برواپس لے لیا گیا، تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے خوش دل خان کو اے ڈی اسٹرکچر،تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے غلام اصغر کو اے ڈی بلڈنگ کنٹرول تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے حبیب قادر کو اے ڈی( پی او ایل) ایم پی او،گریڈ 17کے اے ڈی کاشف انورکو ایس ٹی پی سے اے ڈی سٹریٹ لائٹس،گریڈ 17کے خانی ذمان کو اے ڈی روڈزڈویڑن ون سے اے ڈی روڈزتھری،گریڈ 17کے وقار احمد کو اے ڈی مکینیکل ٹو کرنٹ چارج سے اے ڈی الیکٹریکل ڈویڑ،تعیناتی کے منتظرگریڈ 17کے سید احسن محمود کو اے ڈی بی سی ایس ٹو،گریڈ 17کے غلام نبی سے سیکٹر ڈویلپمنٹ کا ضافی چارج واپس لے لیاگیا، گریڈ 17کے صلاح الدین قاضی کو اے ڈی روڈز ون سے لک ا?فٹر چارج پرڈی ڈی سینی ٹیشن ،گریڈ16کے ادریس حسنات بیگ کو اے ڈی سٹریٹ لائٹس سے کرنٹ چارج پر اے ڈی ورکس ای اینڈایم ،گریڈ 16کے مخمد شاہد کو اے ڈی ایم پی او سے کرنٹ چارج پر اے ڈی مکینیکل ون ،تعیناتی کے منتظرگریڈ 16کے صدیر احمدکو بطور ایس ر ائے لائبریری ،تعیناتی کے منتظرگریڈ16کے آصف اعجاز زیدی کو بلڈنگ کنٹرول ون میں بلڈنگ انسپکٹر،تعیناتی کے منتظر ارشاد توفیق میلانو کو سکیورٹی ڈویزن میں بطورسکیورٹی ا?فیسر تعینات کردیاگیا ہے۔سی ڈی اے چیئر مین شیخ انصرعزیز کی منظور ی کے بعد شعبہ ایچ ا?رڈی نے تمام تقرریوں و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن