اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کرنیوالا دنیا کا 101 واں شہربن گیا،انصرعزیز

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ملک کا پہلا اور دنیا کا 101 واں شہر ہے جس نے اقوام متحدہ کے شہری ماحولیاتی معاہدے کو اپناتے ہوئے اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کئے ہیں اسلام آباد کی شاہراہ دستور، مارگلہ روڈایف سکس ایف سیون ، سکول روڈایف سکس اور سیونتھ ایونیو پر سائیکلنگ لین تعمیر کی جا چکی ہیں جبکہ آئندہ اسلام آ باد مین تعمیر ہونے والی سڑکوں میں سائیکل لین کی تعمیر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ جیسی صحت مندانہ تفریح کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر عزیز نے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن