لاہور (پ ر) مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اورآٹو موبائل ایسوسی ایشن منٹگمری روڈ لاہور نے محفوظ عطیات کی آگاہی مہم کے تحت مشترکہ سیمینارکا انعقاد کیا جس کا مقصد مارکیٹوں سے دیئے جانے والے عطیات صدقات اور امداد کو ہاتھوں تک پہنچانے کی آگاہی دینا تھا سیمینار میں امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حنیف رامے چیمبر آف کامرس کے صدر طاہر جاوید تاجروں نے شرکت کی آٹو موبائل ایسوسی ایشن منٹگمری روڈ کے صدر عنصر ظہور بٹ نے کہا کہ مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور آٹو موبائل ایسوسی ایشن نے اگست 2017ء کو عطیات صدقات اور امداد کو محفوظ بنانے کی آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ نے بتایا کہ ان دونوں مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔
مال روڈ ٹریڈرز، آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار
Dec 15, 2017