آل پاکستان تاجر اتحاد کے وفد کی مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز) صدر آل پاکستان تاجر اتحادکاشف چوہدری نے وفدکے ہمراہ مشیر خزانہ ہارون اختر اور چیئر مین ایف بی آر طارق محمود پاشا سے ملاقات کی، صدر آل پاکستان تاجر اتحادکاشف چوہدری نے مطالبہ کیاکہ ٹیکس فائلر کے اعتماد کی بحالی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے ایف بی آر آفیسرز کو دکانوں اور فیکٹریوں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے کے اختیارات کو ختم کیا جائے۔وفد میں قاضی الیاس صدر اسلام آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز ایند سمال انڈسٹری، سید عمران بخاری،راجہ جہانگیر اختر،طلعت عباسی،فاروق کیانی،وجیدہ سید،راجہ ضیاء احمد اور دیگر تاجر نمائندے شامل تھے۔ کاشف چودھری نے کہا کہ ٹیکس گزار تاجروں کو آڈٹ کے نوٹسز اور آؤٹ کے پیچیدہ اور مشکل نظام کو آسان بنایا جائے قاضی الیاس صدر اسلام چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور سید عمران بخاری سینئر نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گزاروں کو عزت نفس بحال کئے بغیر ٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن نہیں ہے جہانگیر اختر نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں چیمبر بنائے جائیں اور تمامٹیکس گزار تاجروں کو چیمبر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن