لاہور ( کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین علی پرویز نے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 7دسمبر سے سسٹم گیس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں انڈسٹری کو 100فیصد سسٹم گیس مل رہی ہے جبکہ ایس این جی ایل نے پنجاب کی انڈسٹری کیلئے 28فیصد کوٹہ بند کردیا ہے ،حکومت ملک میں انڈسٹری کو مساوی بنیادوں پر گیس فراہم کرے اور اس پر ٹیرف بھی پورے ملک کیلئے یکساں مقرر کیا جائے ۔ انہوںنے ان خیالات کاظہارا گزشتہ روز اپٹما ہائوس میں گروپ لیڈر گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔