کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 596.10 پوائنٹس کی کمی سے 38223.55 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 75 کروڑ 92 لاکھ 28 ہزار 732 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 26 کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 477 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 47 لاکھ 63 ہزار 670 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 596.10 پوائنٹس کی کمی سے 38223.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 342.42 پوائنٹس کی مندی سے 19060.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 352.36 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1273.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 142.39 پوائنٹس کی کمی سے 14059.61 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 178.36 پوائنٹس کی مندی سے 19514.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 287.72 پوائنٹس کی کمی سے 19718.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 59 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 10 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 120 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل83 کھرب 4 ارب 28 کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار 306 روپے سے کم ہو کر 82 کھرب 4 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 51 ہزار 574 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 51 لاکھ 20 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔