الیکشن کمشن نے بائیو میٹرک ، الیکٹرانک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ سینٹ ، قومی اسمبلی کو بھجوا دی

Dec 15, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے سینیٹ، قومی اسمبلی اور وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بیٹریاں دوران پولنگ کام چھوڑ گئیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر دی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سینیٹ، قومی اسمبلی اور وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی۔ رپورٹ میں مستقبل میں بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا، این اے 120 اور 4میں بائیو میٹرک مشین کی کارکردگی رپورٹ بھجوائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بیٹریاں دوران پولنگ کام چھوڑ گئیں،12 فیصد ووٹرز کے نشان انگوٹھا کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہو سکی، بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کےلئے نادرا کو ڈیٹا بیس بہتر بنانا ہو گا، الیکشن کمیشن اس سلسلے میں مزید تجربات کرے گا۔
الیکشن کمشن

مزیدخبریں