اسلام اورآئین پاکستان اقلیتوں کو بنیادی انسانی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: ذکر اللہ مجاہد

Dec 15, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلام اورآئین پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کو بنیادی انسانی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے ۔اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دے کر ہی ملک میں امن و محبت اور مذہبی رواداری کو پروان چڑھا جا سکتا ہے اوراقلیتوں کے حقوق اور ان کے عبادت گاہوں کی حفاطت جماعت اسلامی کے منشور کا حصہ ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مسیحی برادری کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں