کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق سمیت تمام اراکین نے ممتاز صحافی، مصنف شریف فاروق(مرحوم) کے بیٹے اورسی پی این ای کے نائب صدر و چیئرمین خیبرپختونخوا کمیٹی، طاہر فاروق کے بڑے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔