لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیس کے اضافے اور یکساں داخلہ پالیسی نہ ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے سوموٹو ایکشن کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ وفاقی حکومت اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی تنظیم پامی (PAMI) نے اپنے دبائو کے ذریعے پی ایم ڈی سی(PM&DC) سے فیس میں اضافے اور 2017-18 کی داخلہ پالیسی سمیت تمام سفارشات منظور کروائیں۔