اثاثہ جات کیس:چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نیب آفس لاہور میں پیش ہو گئے

Dec 15, 2017 | 12:39

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الہی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب آفس لاہور میں پیش ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر 15 دسمبر کو طلب کیا تھا.جس پرجمعہ کو وہ پیش ہوگئے ہیں ۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں دونوں رہنماﺅں کے اہم سیاسی عہدوں اور دباﺅ کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔چوہدری برادران نے چھ نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا، دوسری جانب نیب نے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

مزیدخبریں