قطب پور(نامہ نگار)ملک میں اگر جلد انتخابات نہ ہوئے تو ملک کرای¿سز کا شکار ہو جائے گا آنے والے دنوں میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان آنے والا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی حکومت اور وزیراعظم امور مملکت چلانے کی بجائے سابقہ وزیر اعظم کی کرپشن کو بچانا چاہتے ہیں یہ بات سابقہ رکن قومی اسمبلی رہنما تحریک انصاف غلام قاسم خان ملیزئی،تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے رہنما میاںارشد سکھیرا ،نواب برہان اللہ خان ،نواب نصراللہ خان ،سابقہ رکن قومی اسمبلی نواب حیات اللہ ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سابقہ پارلیمانی سیکرٹری طاہر حسین خان ملیزئی ،چیئرمینز امداد حسین خان ملیزئی،صالح جان ملیزئی اور زوار خان ملیزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لودہراں میں تحریک انصاف مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کی قیادت میں تمام نشستوںپر با کردار اور صالح امیدوار میدان میں لائے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی نواب حیات اللہ ترین نے کہا کہ پٹھان گروپ نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے پارٹی جسے بھی ٹکٹ دےگی تمام لوگ اس کے ساتھ ہونگے ۔
جلد انتخابات نہ ہوئے تو ملک کرائسز کا شکار ہو جائیگا: غلام قاسم ملیزئی
Dec 15, 2017