ساہوکا (نامہ نگار) دور دراز کے علاقوں سے مختلف کاموں کے حصول کیلئے بوریوالا کے سرکاری دفاتر میں رجوع کرنے والے سائلین دفاتر میں خالی کرسیاں دیکھ کر پریشانی میں مبتلا سرکاری محکموں واپڈا ،مال، زراعت ،سوئی گیس ،محکمہ تعلیم ،ہائی وے ،ویگر محکموں کے آفیسران میٹنگوں اور مختلف بہانے لگا کر دفاتر سے غائب رہنے لگے کاموں کے حصول کیلئے دفاتر جانیوالے سائل انتظار میں خوار ہونے لگے مختلف کاغذات اور فائلوں پر سائنوں کیلئے بار بار چکر لگا لگا کر شہری زہنی مریض بن گئے ہیںآفیسران کے دفاتر سے غائب ہونے پر دیگر عملہ بھی سائلوں کو ٹرکھانے لگا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ودیگر ارباب اختیار سے اس جانب توجہ کی اپیل کی ہے ۔