نیپال نے بھارت کے نئے نوٹوں پر پابندی لگا دی

کھٹمنڈو (نیٹ نیوز)انڈیا میں پرانے نوٹوں پر پابندی کے بعد جاری ہونے والے نئے دو ہزار، پانچ سو اور دو سو کے نوٹ اب نیپال میں استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ انڈیا میں 2016 میں نوٹوں پرپابندی کے عمل کے بعد دو ہزار، پانچ سو، دو سو اور پچاس کے نئے نوٹ جاری کیے تھے۔ مودی حکومت کی جناب سے 2016 میں پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کے بعد دو ہزار، پانچ سو، دو سو ، سو اور پچاس روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس عمل کے دو برس بعد نیپال نے ان میں سے دو ہزار پانچ سو اور دو سو کے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...