لاہور+ کا ہنہ(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں گندے نالے سے 20 سالہ نامعلوم نوجوان کی مسخ شدہ نعش ملی ہے ۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کواغواء کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور نعش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نعش گندے نالے سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نعش کئی روز پرانی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا ء کے ملنے پر سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔