سرگودھا (نامہ نگار) سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرنے پر سابقہ ای ڈی او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر محمد فاروق خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ در ج کر لیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوعبدالرحمن خان سکنہ میانوالی نے درخواست دی کہ ای ڈی او ہیلتھ میانوالی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کیے ہیں۔