لاہور (ا ین این آئی) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے وزارت تجارت کے اصلاحاتی پلان پر فوری عملدرآمدکروایا جائے اوربیرون ملک ٹریڈ افسران کا انتخاب اور تعیناتی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے اور ان کی تعیناتی کا دورانیہ بھی کارکردگی سے مشروط کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی صنعتی نمائشوں اور نئی منڈیوں کی تلاش سے برآمدات بڑھیں گی نیز حکومت صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کریں کیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے ملکی اشیاء مہنگی اور بیرون ملک مسابقت کی پوزیشن سے باہر ہوتی جارہی ہیں اس لیے حکومت کو اس طرف بھی بھر پور توجہ دینی چاہیے ۔کیونکہ برآمدات میں کمی سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہیں ۔جس کے باعث ملکی معیشت دبائو کا شکار ہے۔
برآمدات بڑھانے کیلئے اصلاحاتی پلان پرفوری عملدرآمدکرایا جائے‘خادم حسین
Dec 15, 2018