لاہور (خصوصی نامہ نگار)تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی لاہور میں کرشنا مندر راوی روڈ میں پوجا پاٹ اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیںجبکہ یاتریوں نے گریٹر اقبال پارل کی سیر اورشہر کے تاریخی مقامات،شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا،یاتری آج واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس روانہ ہو جائیں گے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کی جانب سے جا ری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارت سے آئے127 ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے تھے ۔یاتریوں نے کرشنا مندر میں پوجا پا ٹ کی۔بعد ازاں لاہور شہر کی سیر کی اور انارکلی اور پیکجز مال لاہورمیں شاپنگ کی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس اور سیکورٹی سمیت دیگر عملہ انکے ہمراہ تھے ۔پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بہت خوبصورت ہے سرحد دونوں طرف ایک جیسی تہذیت ،ایک جیسے لوگ اور فن تعمیر ہے ایسی صور ت میں تمام تر اختلافات ختم ہونے چاہیں اور مل بیٹھ درپیش تمام مسائل کو حل کرنا چاہیے ۔
بھارتی ہندویاتریوںکی کرشنا مندر میں پوجاپاٹ‘ شاہی قلعہ اور شہر کی سیر
Dec 15, 2018