لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ انسدادبدعنوانی کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔کرپشن نے ملک وقوم کوتباہی کے کنارے پہنچادیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری کے باوجود ملک میں اربوں روپے کی روزانہ کی بنیاد پر کرپشن ہورہی ہے جس نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت کرپشن نے ملکی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ بد عنوانی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجنگ لڑنے کی ضرورت ہے ۔