اسرائیل کو خطرہ ہوا تو ایران کو نشانہ بنائیں گے : نتین یاہو کی دھمکی

Dec 15, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ایران کو نشانہ بنایا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان مقبوضہ بیت المقدس میں غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی ریڈ لائن اس کی بقا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ خطرے کی صورت میں شام اور لبنان میں ایران کے کٹھ پتلی عناصر کی بجائے ایرانی سرزمین پر حملہ کیا جائے گا۔ اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو معلوم ہے اسرائیل ان کا دشمن نہیں بلکہ ایک ناگزیر ساتھی ہے۔

مزیدخبریں