جمہوریت میں جبری گمشدگیاں نہیں ہوسکتیں، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد( وقائع نگار) سینیٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایوان بالا میں موقف اختیار کیا کہ جمہوریت میں جبری گمشدگیاں نہیں ہو سکتیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انسانی حقوق کی وزیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں جبری گمشدگیاں نہیں ہوسکتیں، حکومت سے اس معاملے پر بات چیت شروع کردی ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں وقفہ سوالات میں سینیٹر غوث نیازی نے پوچھا کہ کیا پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے پر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن