سیزفائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان تعلقات میں بہتری کے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا رہا، راجناتھ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج ایسی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جوانوں کی وجہ سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کے لئے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کی جا چکی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا 2003 میں ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم بھارتی فوج سرحدوں پر رات دن بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ بھارت پاکستان کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم سرحدوں پر جو کچھ ہو رہا ہے ایسے حالات میں تعلقات بہتر کیسے ہوسکتے ہیں۔آج تک پاکستان کو بہت سے مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں تاہم ہمسایہ ملک ان مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہا۔ انہوں نے کرتاپور کوریڈور کے بارے میں کہاکہ یہ اقدام سکھوں کی مذہبی آزادی کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...