واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی سینٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خشوگی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ میں سعودی ولی عہد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا سعودی ولی عہد صحافی جمال خشوگی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہے کہ سعودی صحافی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس پر سعودی عرب نے صحافی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی۔