مشیر وزیراعلیٰ اکرم چودھری کا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا دورہ، ڈی سی کاؤنٹر ختم نہ کرنے پر برہمی

لاہور (خبر نگار) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے شہر کے مختلف بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا۔ اکرم چوہدری نے سٹورز میں سبزی، فروٹ، گوشت اور کریانہ سیکشنز میں اشیاء ضروریہ کی مقدار، معیار اور قیمتیں چیک کیں۔ انہوں نے سٹورز میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ڈی سی کائونٹر ختم کرنے کی ہدایت کے باوجود متعدد سٹورز میں الگ کائونٹرز کی موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام سٹورز انتظامیہ ڈی سی کائونٹرز پر دستیاب اشیاء ضروریہ کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کا نام دیں۔ حکومت کو مارکیٹ میں غریب امیر سب کے لئے اشیاء ضروریہ کی یکساں کوالٹی کی دستیابی چاہئے۔ 18 اشیاء ضروریہ کی مقدار اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام سٹورز سرکاری نرخ اور یکساں معیار پر اشیاء ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے گلشن راوی میں صدف سٹور پر گوشت کی مہنگے داموں فروخت پر منیجر کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے اقبال ٹاؤن میں نامور سٹورز پر باسی گوشت کی مہنگے داموں فروخت پر وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ مجسٹریٹ کو فوڈ اتھارٹی انتظامیہ کے ہمراہ نوٹس لینے کی ہدایت کی۔ غریب آدمی کے لئے زندگی دشوار کیوں کر رہے ہیں۔ جائز منافع کے ساتھ عام آدمی کو بھی نہ بھولا جائے۔ مزید براں محمد اکرم چوہدری نے سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا بھی دورہ کیا اور منڈی میں نیلامی کے عمل کو شفاف اور موثر اور آسان بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میکینزم کو فطری رکھ کر مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ منڈی انتظامیہ کو سبزی و پھل کی قیمتوں سے متعلق تجاویز دی ہیں۔ اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری دیں گے۔ شہر کی بڑی منڈیوں کی انتظامیہ کے مابین کوآرڈینیشن کی کمی ہے۔ سٹورز اور منڈیوں میں قیمتوں میں تفاوت بھی پائی جاتی ہے۔ منڈیوں میں قیمت خاطر خواہ کمی ہونی چاہیے۔ حکومت ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہو گی۔ سٹورز کو اپنا برینڈ ڈی سی ریٹ پر بیچنا ہو گا۔ محکموں کو کوآرڈینیشن بہتر کرنی ہو گی۔ سب کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ کولڈ سٹوریج مافیا قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سے لائحہ عمل پر بات کریں گے۔ منڈیوں میں انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے۔ منڈی میں صفائی کی صورتحال بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...