لاہور (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت ہو گیا۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے۔ ان پر من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو نیب میں طلب بھی کیا جائے گا۔
انڈر پاس نقشہ کی تبدیلی‘ نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی
Dec 15, 2018