کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پیپلز پارٹی کے گیس کی بندش کیخلاف احتجاج میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سب کے نام رکھتے ہیں تو ہم نے ان کا نام وزیراعظم عمران انڈے والا رکھا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے عمران کیخلاف نعرے بھی لگوائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ سعید غنی کو وزیراعظم انڈے والا کا نعرہ لگانے میں بڑا مزہ آرہا تھا، سعید غنی کو ایک نعرہ اور بتاتا ہو لگا کر دیکھیں۔ نعرہ یوں ہے’ آصف زرداری جعلی اکائونٹس والا۔
وزیراعظم کا نام ’’عمران انڈے والا‘‘ رکھ دیا: سعید غنی‘آصف زرداری جعلی اکائونٹس والا کا نعرہ لگوائیں: فیاض چوہان
Dec 15, 2018