لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے منشاء بم سے متعلق از خود نوٹس کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے میں بیان کیا گیا ہے کہ منشاء بم سے تمام اراضی کا قبضہ واپس لے لیا گیا، ایل ڈی اے اور محکمہ ریونیو نے بتایا کہ ان کا اراضی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، مزید فیصلے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے بتایا کہ سول عدالت میں معاملہ عرصہ دراز سے زیر التوا ہے، سول جج چار ماہ میں درخواست گزار کی اراضی کا فیصلہ کرے، ڈی سی نے 15 متاثرین کی اراضی پر قبضے واگزار کرانے سے متعلق آگاہ کیا، سول عدالت اس معاملے پر جلد از جلد فیصلے جاری کرے۔