اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج شروع ہوں گے کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے تین ادوار ہوں گے ۔ مذاکرات کے پہلے دور میں افغان سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ پہلے دور میں افغان طالبان سے مفاہمی عمل کے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ دوسرے دور میں خطے میں تعاون، تیسرے دور میں سکیورٹی تعاون پر بات ہوگی، تمام وزراء خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات بھی ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین ہم منصب سے کابل میں ملاقات بھی ہوگی۔ افغان سرزمین دہشتگردی میں استعمال کئے جانے کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ چینی قونصل خانے پر عملے میں افغان ، بھارتی خفیہ ایجنسی کے گٹھ جوڑ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے پاکستانی وفد میں سیاسی ، سول و عسکری حکام شامل ہوں گے ۔
افغانستان ، پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے
Dec 15, 2018