سقوطِ ڈھاکہ پرتحقیقاتی کتاب ’’سانحہ یا سازش‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دولخت ہونے کے محرکات اور ذمہ داران کے تعین کے حوالے سے نئی ثبوت سامنے آگئے۔ اس حوالے سے معروف اسکالرو ریسرچر ڈاکٹر محمد علی تھلہو کی طرف سے کئی سالوں سے جاری تحقیقات کے بعد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ایسے چشم کشا مستند ثبوت اکٹھے گئے جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام اور اس کا الزام پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت پر لگانا ایک گھنائونی سازش تھی ۔اس تحقیقات پر مبنی کتاب ’’سانحہ یا سازش‘‘ کی تقریب رونمائی آج دوپہر2بجے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن