نظام مصطفی ؐکی تحریک کوپر امن طورپرکامیاب بنانے کیلئے افکار نورانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

Dec 15, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایم ایم اے کے بانی صدر و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی ؒکا پندرہواںسالانہ یوم وفات اندرون و بیرون ملک پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جامعہ حنفیہ فیضان القرآن میں قاری محمد کامران صدیقی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ نظام مصطفیؐ کی تحریک کوپر امن طورپرکامیاب بنانے کیلئے افکار نورانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیںتقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائیزر نورالمصطفیٰ نورانی نے کہاکہ قائدملت اسلامیہ مولاناشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک ختم نبوت ؐاور تحریک نظام مصطفیؐ کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کئے رکھی انکاسیاسی کرداراورمذہبی خدمات سے رہنمائی لے کرپاکستان کوامن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے نورالمصطفیٰ نورانی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پربنا تھااسکوسیکولراسٹیٹ بنانے والوں کاخواب کبھی پورانہیں ہو گاناموس رسالتؐ اورعقیدہ ختم نبوتؐ پرڈاکہ ڈالنے والے پہلے رسوا ہوئے تھے اورآئندہ بھی رسواء ہوں گے ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے قانون میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں گریں گے قرارداد کے ذریعہ حکومت مطالبہ کیاگیاکہ ملک بھر میں گرفتار علماء ومشائخ کوفی الفوررہا کیا جائے قراردادمیںکہا گیا کہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔تقریب سے علامہ نور محمد قادری،علامہ شاہد نقشبندی،قاری سرفراز صدیقی اور مولاناسید توحیدشاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں