ملاوٹ شدہ اشیاء ،غلط لیبلنگ،ناقص سٹوریج ،2کریانہ سٹورز ،2ٹریڈرز، ریوڑی یونٹ سر بمہر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت اور ناقص انتظامات پر05فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 96,000 کے جرمانے عائد کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت اشیاء تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسزجاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دورا ن زائدالمیعاد،ملاوٹی اشیاء کی فروخت،لیبلنگ کی عدم موجودگی،ناقص سٹوریج، ملازمین کے میڈیکلز ، ریکارڈکی عدم دستیابی پر بسم اللہ کر یانہ سٹور جبکہ چکوال میں پراچہ کریانہ سٹور کو سیل کر دیا۔چکوال کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران اشیائے خورونوش پرغلط لیبلنگ ،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت، حشرات کی بہتات،ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پرمہر فوڈز جبکہ اٹک میں حاجی اللہ داد ٹریڈرز کو سر بمہر کیا گیا۔مزید برآں چکوال میں فینسی ریوڑی کو پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بہتات،واش روم کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی اورگردونواح میںچیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر77,000کے جر مانے عائد کیے۔چکوال میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 19,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوںمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںملاوٹی مصالحہ جات، زائدالمیعاد اشیاء اور مضر صحت خوراک تلف کی ۔ ڈویژن بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس ، ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز، پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن