نویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے ٹریل ڈبل مرڈر، قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلئے

`

لاہور (نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے ٹریپل مرڈر، ڈبل مرڈر، قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا ہے ۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مانگا منڈی انویسٹی گیشن پولیس نے ٹریپل مرڈر کی واردات میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم شاہدعمران عرف کالی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے سٹور پر ڈکیتی کی داردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ انویسٹی گیشن سبزہ زارپولیس نے نسیم احمد نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم محمد احمد خاں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...