سری لنکا کے متنا زع وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے۔ راجاپاکسے کے بطوروزیراعظم کی عہدے پر تعیناتی سے ملک میں سیاسی بحران کا سامنا تھا،راجاپاکسے پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جب کہ دومرتبہ انکو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔راجا پاکسے کو 26 اکتوبر کو سری لنکن صدرنے وزیراعظم تعینات کیا تھا،۔راجاپاکسے کیخلاف عدالتی فیصلے بھی آئے۔سری لنکن صدر نے وزیراعظم رانیل وکری مسنگھی کو معطل کرکے راجاپاکسے کو منصب سونپاتھا،رانیل وکری مسنگھی نے معطلی کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے سے انکارکردیاتھا۔