کرپشن کیس میں سابق سوڈانی صدر عمر البشیر کو 2 برس قید

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کی ایک عدالت نے سابق صدر عمرالبشیر کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دو برس حراست میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔ عمر البشیر کو کرپشن کے کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ بشیر کی حکومت رواں برس اپریل میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد ختم ہو گئی تھی، جب کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ عدالت نے ہفتے کے روز 75 سالہ عمر البشیر کو معمر افراد کے ایک کروکشنل سینٹر میں دو برس قید رکھنے کا حکم جاری کیا۔ جج نے عدالت میں کہا کہ ملکی قانون کے مطابق 70 برس سے زائد عمر کے کسی شہری کو جیل نہیں بھیجا جا سکتا۔سوڈان کی سابق خاتون اول وداد با بکر کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف کرپشن کے الزامات میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔برطرف صدر عمر البشیر کی اہلیہ پر بدعنوانی اور لوٹ مار کے کیسز کی سماعت کی جا رہی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وداد بابکر کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر خرطوم کے قریب کا فوری کے مقام پر اراضی کو غیرقانونی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ سوڈان میں ایڈز کے شکار بچوںکے علاج اور بحالی کیلئے40 ملین ڈالر کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن