رحیم یارخان( بیورو رپورٹ،کرائم رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ حکومت کاآخری ماہ چل رہاہے اپوزیشن اس مطالبے پرمتحد ہے کہ حکومت کوگھربھیجنا ہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سیکرٹری جنرل مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفدمیںجے یو آئی حافظ ناصرعلیم بھٹی‘ قاری جابرمحمود اورخالد امین شامل تھے‘ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ جعلی حکومت کامکمل خاتمہ اورنئے الیکشن بھی عوام کا اور اپوزیشن جماعتوں کامطالبہ ہے سلیکٹڈ حکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے جنوبی پنجاب کوجمعیت علمائے اسلام کامضبوط گڑھ بنائیں گے مذہبی حوالے اوردینی مدارس کی یہ پٹی امن پسند ہے جنوبی پنجاب میں جاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے عوام کااستحصال کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اے پی سی میں بھرپور نمائندگی فعالیت پرضلعی امیرمولاناخلیل الرحمٰن درخواستی‘جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی‘ قاری عزیزالرحمٰن درخواستی اورکفایت اللہ درخواستی ودیگرکی کارکردگی کوسراہا۔