خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف مشرف کی درخواست، ہائیکورٹ کل سماعت کرے گی

Dec 15, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پرویز مشرف نے سنگین غداری مقدمہ کا ٹرائل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 16 دسمبر کو پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے، مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے، عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے اور خصوصی عدالت کی کارروائی اور تشکیل کوغیرآئینی قراردیکر ٹرائل کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں