منشیات سمگلنگ کیس: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع

لاہور(آئی این پی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث رانا ثنا اللہ کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا جس پر خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری نیب لاہور کو سونپ دی ہے، جس کے بعد نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کے اثاثوں کے جائزے کیلئے کیس تفتیشی آفیسر کو بھیج دیا ہے، تفتیشی آفیسر متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھیں گے جبکہ انکوائری کے دوران رانا ثنااللہ سمیت دیگر کرداروں کو بھی طلب کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیب ایف بی آر سمیت متعلقہ محکموں سے بھی ریکارڈ حاصل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...