نیب نے سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، انتقامی کارروائیاں ہیں: احسن اقبال

نارروال (نوائے وقت نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی۔ نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا۔ تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی احتساب بیورو نیب کو چیلنج دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نیب ثابت کرے کہ ان کے اثاثے 1993ء میں جب وہ پہلی بار ایم این اے بنے تھے تب زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میںکردارکشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی ضمانت کروائیںگے ۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے میں ناکامی کے بعد پھر سے انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شفاف احتساب کی حمایت کی ہے۔ سپورٹس سٹی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے، نیب نے مجھ سے مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹی منصوبہ شروع کرنا جرم تھا یا اس کو برباد کرنا جرم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...