لاہور(نمائندہ خصوصی) شہرمیںچوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوںکولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اچھرہ کے علا قہ میںجاوید کے گھر سے فیملی کویرغمال بنا کر3لاکھ 65 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون‘ غازی آبادکے ثاقب کے کی فیملی سے 2 لاکھ 30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، نو لکھا کے علاقے میںماجد کے گھر سے دو ڈاکو 2لا کھ 70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان‘ سند ر کے علا قہ میںجمیل کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لا کھ 60ہزار کی نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، لوہاری گیٹ کے علاقہ میں مجید کے گھر سے1لاکھ 70ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات‘ فیصل ٹائون کے علا قہ سے اجمل کے گھر سے 1لا کھ 40 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقہ میں سرفراز کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لا کھ 35ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈیفنس سی، چوہنگ اور شاد باغ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، گڑھی شاہو، شاد باغ، وحدت کالونی، مناواں اور پرانی انار کلی سے موٹر سائیکلیںچرا لی گئیں۔