ایف اے ٹی ایف کے خدشات دور کرتے رہینگے‘ زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے‘ گورنر سٹیٹ بنک

Dec 15, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی اصلاحات میں منی لانڈرنگ کا سدباب اہم ترین مقصد ہے۔ دہشت گردی کی فنانسنگ روکنا ایف اے ٹی ایف کا اہم جز ہے۔ مئی اور ستمبر میں اچھی پیشرفت رہی۔ آئی ایم ایف مشن نے بھی قابل ذکر پیشرت کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے خدشات دور کرتے رہیں گے۔ حکومتی ریفارمز پروگرام نے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔

مزیدخبریں