بھارت اقلیتیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے: ثناء ظفر

Dec 15, 2019

لاہور (پ ر) انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرام سماجی رہنما ثناء ظفر نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتیوں کیلئے جنم بن چکا ہے۔ مودی سرکار نے ہٹلر سے زیادہ انسانی حقوق پامال کئے ہیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہے۔ متنازعہ شہریت بل نے بھارتی سیکولرازم کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی عدلیہ بھی کسی اقلیت کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکی کشمیر میں 131 روز سے جاری کرفیو کا ختم نہ ہونا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلئے چیلنج ہے۔

مزیدخبریں