پی آئی سی میں ان اور آؤٹ ڈور سروسز بھی بحال‘ نئی مشینری نصب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی اور ان ڈور سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ آؤٹ ڈور میں مفت ادویات کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔ پی آئی سی میں نئے شیشے اور نئی مشینری بھی نصب کر دی گئی۔ رینجرز اور پولیس ہسپتال کی سیکورٹی کیلئے موجود ہے۔ ڈاکٹرز نے معمول کے مطابق کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن