نئی دہلی (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں ہٹلر کے نام سے مشہور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔ مودی گنگا گھاٹ کے دورے کے موقع پران کا توازن بگڑا، قریب موجود اہلکاروں نے بھارتی وزیراعظم کو زمین سے اٹھایا۔ مودی کے منہ کے بل گرنے والی ویڈیو کو بھارتی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی گنگاکی صفائی اور نامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے کان پور گئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا، تاہم اسی دوران وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔
بھارتی ہٹلر مودی سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل گر گیا
Dec 15, 2019