بھارت:شہریت کیخلاف مظاہروں میں شدت، مزید 3 ہلاک، امریکہ، برطانیہ نے شہریوں کو سفر سے روک دیا

نئی دہلی (ایجنسیاں) متنازعہ شہریت کے خلاف پورے بھارت میں احتجاجی مظاہروں نے شدت پکڑ لی ہے۔ آسام میں لاکھوں افراد نے متنازعہ بل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ گوہاٹی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 3 افراد ہلاک اور 26زخمی ہوئے۔ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے ۔ امریکہ ، برطانیہ نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا سفر سے گریز کریں۔ مظاہرین نے گوہاٹی ہائیکورٹ کے سامنے ایک بڑے میدان میں جلسہ کیا اور پرامن مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ آسام کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی متنازعہ بل کے خلاف ہڑتال اور جلائو گھیرائو کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے بھارت کی 6 ریاستیں جن میں مغربی بنگال‘ مشرقی پنجاب‘ کیرالہ‘ مدھیا پردیش‘ چھتیس گڑھ اور نئی دہلی نے اس متنازعہ قانون کو اپنی اپنی ریاستوں میں نافذ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق قوانین میں حالیہ ترامیم کو باریکی سے دیکھا جا رہا ہے اور اس ضمن میں امریکی حکومت بھارتی حکومت پر زور دیتی ہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔مغربی بنگال میں15بسیںاور6ریلوے سٹیشنز جلادیئے متوڑ پھوڑ کی گئی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...