آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ابوظہبی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں اماراتی سفارتخانے نے دونوں رہنمائوں کی ملاقات کی ایک تصویر شائع کی۔اس میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...