کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی اور چینی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن (دوا)کی متبادل پہلی روائیتی چینی ہربل میڈیسن کے کامیاب کلینکلتجربہ ملک میں صحت و نگہداشت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے،کرونک برون کائٹس یعنی سینے کے دائمی انفیکشن کے لئے یہ مضراثرات سے پاک چینی ہربل میڈیسن جس کا نام ین ہوانگ قنج فی ہے ضررساں اینٹی بائیوٹک دواں کا متبادل ہوگی، اس چینی دوا کا کلینکل ٹرائل ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے ذیلی تحقیقی ادارے سینٹرفار بائیو ایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ میں ہوئے ہیں۔ یہ بات چینی اور پاکستانی ماہرین بشمول بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری، کلینکل ٹرائل پروجیکٹ کے انچارک پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ چینی حکام کمرشل کونسلر آف کونسلیٹ جنرل کراچی گوچن شو، جیان ژینگ اور حنان اینبنگ فارماسیوٹیکل کمپنی کے سربراہ فیباو چن نے ہفتے کو بین الاقوامی مرکز کے گولڈن جوبلی ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دیگر چینی حکام سمیت بین الاقوامی مرکز کئی سینئر آفیشلز بھی موجود تھے۔ پروفیسراقبال چوہدری نے کہا کستانی ماہرین چینی دوا کا کامیاب کلینکل ٹرائل کا سنگِ میل طے کرنے پر داد وتحسین کے مستحق ہیں، یہ بڑا تاریخی موقع ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ میں ایک ایسی دوا معارف ہونے جارہی ہے جسے پاکستان میں ہی تحقیقی مراحل سے گزاراگیا ہے، انھوں نے کہا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، جامعہ کراچی کا ذیلی تحقیقی مرکز سینٹرفار بائیو ایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ معروف اور معتبر تحقیقی ادارہ ہے جہاں اس دوا کے کلینکل ٹرائل ہوئے ہیں، یہ چینی دوا دراصل ہربل کیپسول ہے جسے حنان اینبنگ فارماسیوٹیکل کمپنی نے سینے کے دائمی انفیکشن کے علاج کے لیے تیار کیا ہے، یہ مرض دنیا بھر میں بہت زیادہ عام ہے، اس مرض کے اسباب میں فضائی آلودگی، تمباکو نوشی و دیگر انفیکشن شامل ہیں، اس مرض کے علا ج میں استعمال ہونے والے دیگر طبی طریقوں اور ادویات کے مقابلے میں یہ چینی میڈیسن زیادہ موثر اور غیر مضر ہے اور سینے کے دائمی انفیکشن کے علاج میں موثر کردار ادا کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ دوا دنیا بھر میں توجہ کو مرکز بن چکی ہے۔ ڈاکٹر رضا شاہ نے کہا کہ کچھ مخصوص سائینسی طریقوں کی مدد سے 212 دائمی انفیکشن کے مریضوں پر اس دوا کو آزمایا گیا، ان مریضوں کی عمر18 سے65 سال کے درمیان تھی،پاکستان میں اس طبی آزمائش کے بعد کامیاب تحقیقی نتاج سامنے آئے ہیں، چینی حکام نے کہا یہ کیپسول نباتات پر مبنی ہے، جو سینے کے دائمی انفیکشن میں بطور دوااستعمال کیا جاتا ہے، علاج معالجے میں اس دوا کی بہت زیادہ نمایاں تاثیر ہے، چین میں یہ دوا گزشتہ بیس سالوں سے استعمال ہورہی ہے، چینی ماہرین نے پاکستان میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن (دوا)کی متبادل پہلی روائیتی چینی میڈیسن کے کامیاب کلینکل ٹرائل پر پاکستانی ماہرین کو مبارکباد دی۔
پاکستان میں پہلی چینی ہربل میڈیسن کا کامیاب تجربہ
Dec 15, 2019